Dawn News Television

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2018 02:06pm

این اے 151 خانیوال: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 151 خانیوال میں ووٹوں کی دوبارہ گتنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انتخابی نتیجہ روک لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے این اے 151 خانیوال میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امیدوار احمد یار ہراج کی درخواست منظور کی۔

اس حوالے سے ترجمان ہراج گروپ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احمد یار ہراج کو مسلم لیگ ن کے محمد خان ڈاھا نے 1540 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

Read Comments