Live Election 2018

ووٹوں کی دوبارہ گنتی: شاہ فرمان کو دھچکا، عابد شیر علی کو پھر مایوسی

اے این پی کے خوش دل خان کو شاہ فرمان کے مقابلے میں 187 ووٹوں سے برتری، پی ٹی آئی امیدوار عابد شیر علی سے دوبارہ آگے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 پشاور 5 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار خوش دل خان کامیاب ہوگئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان کو 187 ووٹوں سے فتح حاصل ہوئی جس کے ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کو این اے 108 (فیصل آباد) کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی ناکام قرار دے دیا گیا۔

این اے 108 فیصل آباد 8 میں 394 پولنگ اسٹیشنز ہیں جس کے ریٹرننگ افسر شکیل احمد نے 220 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کے بعد نتائج جاری کیے۔

خبر کی مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں