رکشا بندھن کا تہوار
پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کا کہنا ہے کہ راکھی کا بندھن دھاگے سے کئی گنا زیادہ مضبوط ہے۔
دنیا بھر میں ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا، اس دن بہنیں بھائیوں کے ہاتھ پر راکھی باندھ کر اپنی حفاظت کرنے کا عہد لیتی ہیں۔
ہندو عقیدے کے مطابق رکشا بندھن کا تہوار مہا بھارت سے شروع ہوا، اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرتی ہیں۔
اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی لمبی عمر اور خوشحالی کی دعا کرتی ہیں۔
پاکستان میں بسنے والے ہندو بھی رکشا بندھن بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ راکھی کا بندھن دھاگے سے کئی گنا زیادہ مضبوط ہے۔