Dawn News Television

شائع 19 ستمبر 2018 12:33pm

میرا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دعاگو

ایشیا کپ میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ممالک کی عوام کافی پرجوش ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی اداکارہ میرا نے بھی اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے لیے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔

میرا نے یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، کھلاڑی فخر زمان اور محمد عامر کا خاص طور پر نام لیا۔

میرا کا اس ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دعاگو ہوں، میری ٹیم بہت اچھی اور پرجوش ہے، تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میری نیک تمنائیں ہیں‘۔

یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب اداکارہ میرا نے پاکستانی ٹیم کے لیے ایسا پیغام دیا ہو۔

2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 چیمپین شپ کے دوران میرا نے اس وقت کے کپتان شاہد آفریدی کو بھی مشورہ دیا تھا کہ وہ حریف ٹیموں سے دبنے کے بجائے ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں۔

Read Comments