Dawn News Television

اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2018 02:58pm

ڈان کی ادارتی پالیسی کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈان اخبار کی ایڈیٹوریل پالیسی کے خلاف درخواست کو 'ناقابل سماعت' قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

سول سوسائٹی آف پاکستان نے چیئرمین محمد طاہر کے ذریعے ڈان کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں اخبار کے طرز عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے اس کی پالیسیوں کو 'ریاست مخالف' قرار دیا گیا تھا اور عدالت سے ان پالیسیوں کو تشکیل دینے والوں کو سامنے لانے کے درخواست کی گئی تھی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ طاہر عبداللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ معاملے پر متعلقہ فورم 'پریس کونسل آف پاکستان' سے رجوع کرے۔

Read Comments