Dawn News Television

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2018 12:08pm

بیمار رشی کپور سے سونالی اور پریانکا کی ملاقات

بولی وڈ کے معروف اداکار 66 سالہ رشی کپور اس وقت امریکا میں اپنے علاج کے غرض سے موجود ہیں، جہاں ان سے نامور اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور سونالی باندرے نے ملاقات کی۔

رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی، جبکہ انہوں نے پریانکا چوپڑا، سونالی باندرے اور ان کے شوپر گولڈی بہل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ سونالی باندرے خود بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو امریکا میں اپنا علاج کروا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: رشی کپور بھی کینسر کا شکار؟

یاد رہے کہ رشی کپور گزشتہ ماہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکا روانہ ہوئے تھے، جس کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بھی کیا۔

اداکار نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔

رشی کپور نے واضح نہیں بتایا تھا کہ انہیں کیا مرض لاحق ہے، تاہم بتایا کہ وہ کچھ وقت تک علاج کے سلسلے میں امریکا میں رہیں گے۔

جس کے بعد انٹرنیٹ پر یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ انہیں کینسر لاحق ہوگیا ہے، تاہم اداکار کے خاندان نے اس خبر کی تردید کی۔

Read Comments