☰
'فٹنس گرو' بننے کے لیے یومیہ 5 منٹ کی ورزش ہی کافی
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون 'فٹنس گرو' لورین ہانافورڈ نے اپنے کم وزن اور جسمانی صحت کے حوالے سے پردہ اٹھا دیا۔
لورین کا کہنا تھا کہ وہ دن میں کم سے کم 5 منٹ اور زیادہ سے زیادہ صرف 45 منٹ تک ورزش کرتی ہیں جبکہ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس دوران وہ بھاری فولادی وزن یا دیگر مشینوں کا استعمال نہیں کرتیں۔
واضح رہے کہ لورین ماضی میں جمناسٹر بھی تھیں اور انہوں نے خود کو 'فٹنس گرو' کا نام دے رکھا ہے۔