☰
لیڈی گاگا نے خود سے 17 سال بڑے شخص سے منگنی کرلی
**امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کی منگنی کے حوالے سے یوں تو گزشتہ چند ہفتوں سے چہ مگوئیاں جاری تھیں،تاہم اب انہوں نے اس کی تصدیق بھی کردی۔
ساتھ ہی خبر بھی سامنے آئی ہے کہ لیڈی گاگا کو منگنی پر دی جانے والی انگوٹھی معمولی نہیں بلکہ انتہائی قیمتی ہے اور اس کی مالیت تقریبا پاکستانی 5 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
32 سالہ گلوکارہ نے خود سے 17 سال بڑی عمر کے ٹیلنٹ ایجنٹ کرسٹیئن کرنیو کے ساتھ منگنی کی ہے،جن سے ان کے تعلقات کئی ماہ سے تھے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیئن کرنیو نے لیڈی گاگا کو تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کی انگھوٹی دی۔
رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں خواتین کے حوالے سے جاری 25 ویں سالانہ تقریب میں 34 سالہ لیڈی گاگا نے خطاب کرتے ہوئے اپنے منگیتر کرسٹیئن کرنیو کا شکریہ ادا کیا۔