☰
شرمین عبید چنائے نے ایک اور منفرد پراجیکٹ پر کام شروع کردیا
پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز و ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے اب موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے اینیمیٹڈ فلموں کی سیریز پر کام شروع کیا۔
اس سیریز کی پہلی مختصر اینیمیٹڈ فلم 'سیف دی فشرمین۔ اے فوکس آن رائزنگ سی لیولز' کو ریلیز کیا جارہا ہے۔
اس فلم کو 24 اکتوبر کو منائے جانے والے موسمیاتی تبدیلیوں کے عالمی دن کے موقع پر ریلیز کیا جارہا ہے۔