’تیمور 10 سال کا ہوجائے تو ہی سنجے کے ساتھ کام کروں گی‘
بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا کئی مرتبہ اظہار کرچکی ہیں، تاہم انہوں نے خود ہی کئی مرتبہ ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار بھی کیا ہے۔
سنجے لیلا کا شمار بولی وڈ کے ان کامیاب ہدایت کاروں میں کیا جاتا ہے، جو اپنے کیریئر میں کئی بہترین فلمیں بنا چکے ہیں، جبکہ بولی وڈ کی تقریباً ہر اداکارہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہے۔
ایشوریا رائے بچن، دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی اور پریانکا چوپڑا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے، جو بھنسالی کی پسندیدہ اداکارائیں مانی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: دپیکا نے کرینہ کی جگہ لے لی
لیکن سنجے لیلا بھنسالی کرینہ کپور خان کو بھی اپنی دو فلموں میں کاسٹ کرچکے ہیں، تاہم اداکارہ نے دونوں ہی فلموں میں کام سے انکار کیا۔
لیکن کرینہ کپور دوبارہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں، جس کے لیے انہوں نے ایک شرط بھی رکھ دی۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر سنجے لیلا بھنسالی کو ان کے ساتھ کام کرنا ہوگا تو انہیں فی الحال چند اور سال انتظار کرنا پڑے گا۔