Dawn News Television

شائع 02 دسمبر 2018 11:55pm

ثقافتی عید ’سندھی اجرک ٹوپی ڈے‘

سندھی اجرک ٹوپی ڈے کو ثقافی عید بھی کہا جاتا ہے جس کے رنگ میں کراچی سے لے کر کشمور اور کینجھر سے لے کر کارونجھر تک تمام شہر، دیہات اور بستیاں ثقافتی رنگ میں ڈھل جاتی ہیں۔

جس طرح پاکستان کے تمام صوبے اپنے ثقافتی دن مناتے ہیں اسی طرح سندھ میں بھی ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران سندھی اجرک ٹوپی ڈے منایا جاتاہے۔

پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں کثیر الثقافتی تہواروں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

سندھی ثقافتی دن کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، میرپوخاص، سکھر، نواب شاہ، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، دادو، ٹھٹہ، گھوٹکی، اور تھرپارکر سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے پریس کلب اور آرٹس کونسل سمیت دیگر ثقافتی اداروں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Read Comments