☰
یہودی اداکارہ نے صہیونی ریاست کے قانون کو 'نسل پرستانہ' قرار دے دیا
ہولی وڈ کی مشہور اداکارہ نتالی پورٹ مین نے اسرائیل کے صہیونی ریاست کے قانون کو 'نسل پرستانہ' قرار دیا ہے۔
اسرائیلی نژاد یہودی اداکارہ نے یہ بات ایک عربی اخبار القدس العربی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا 'صہیونی ریاست کا قانون نسل پرستانہ ہے اور یہ ایک غلطی ہے جس سے میں اتفاق نہیں کرتی کہ لوگوں کی زندگیاں ذاتی سطح پر سیاستدانوں کے فیصلے سے متاثر ہوں'۔