Dawn News Television

شائع 14 دسمبر 2018 12:56am

سکس پیک بنانے میں مددگار ورزشیں

اگر آپ اپنی توند سے نجات پاکر اسے سکس پیک میں بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا ہے۔

بس آپ کو ایک آسان سی ورزش کو عادت بنانا ہوگا اور یہ ورزش ہے کرنچ۔

مگر صرف ایک انداز سے نہیں بلکہ اس کے مختلف ورژن کو اپنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں : جسم بنانے کے لیے کتنا عرصہ درکار ہوتا ہے؟

سب سے پہلے تو 12 بیسک کرنچز کے سیٹ کو کریں، یعنی کمر کے بل لیٹ کر گھٹنوں کو تھوڑا اوپر اٹھائیں اور ہاتھوں کو گردن پر رکھ کر خود کو اوپر اٹھائیں۔

اسی طرح اوورہیڈ کرنچز ورزش بھی کریں، اس کے لیے کمر کے بل لیٹ کر اپنے گھٹنوں کو تھوڑا اوپر اٹھائیں اور ہاتھوں کو سر کے پیچھے پھیلا لیں جبکہ بعد خود کو پیٹ کے بل اٹھائیں۔

ایک اور ورزش ریورس کرنچز ہے جس کے لیے کمر کے بل لیٹ کر اپنے ہاتھوں کو پہلوﺅں میں پھیلالیں اور پھر گھٹنے نوے ڈگری زاویے میں موڑ کر اوپر اٹھائیں۔

ایک اور قسم بائی سائیکل کرنچ ہے جس کے لیے کمر کے بل لیٹ کر گھٹنوں کو موڑ لیں جبکہ ہاتھوں کی انگلیاں سر کے پیچھے رکھ لیں، اس کے بعد ٹانگوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے سائیکل چلارہے ہوں۔

ایک اور فائدہ مند ورزش پلانک بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پروٹین سے بھرپور ناشتہ موٹاپے سے بچائے

اس ورزش کے لیے فرش پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں اور اپنے ہاتھوں کو آپس میں جڑ کر جسم کے اگلے حصے کو کہنیوں کی مدد سے اوپر اٹھائیں جبکہ ٹانگوں کو پاﺅں کی انگلیوں سے، بالکل کسی پل کی طرح۔

شٹر اسٹاک فوٹو

اپنے پیٹ کو اندر کھینچ کر رکھیں اور اس پوزیشن میں جتنی دیر رہ سکتے ہیں، رہیں۔

Read Comments