☰
’پہلی فلم میں شہوت انگیز دکھائے جانے پر آج تک عدم تحفظ کا شکار ہوں‘
اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ 37 سالہ نتالی پورٹ مین نے اعتراف کیا ہے کہ پہلی فلم میں ہی انہیں شہوت انگیز دکھائے جانے پر آج تک وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔
آنے والی میوزیکل ڈرامہ فلم ’ووکس لکس‘ میں کم عمری میں ہی حادثے کا شکار ہونے کے بعد معروف گلوکارہ بن جانے اور پھر ایک جواں سالہ بیٹی کی والدہ بن جانے کا کردار ادا کرنے والی نتالی پورٹ مین کے مطابق انہیں کم عمری میں ہی جنسی طور پر پرکشش نظر آنے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن جانے کا تجربہ ہے۔
’پیپلز میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں نتالی پورٹ مین کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی ہی فلم میں جنسی طور پر پرکشش دکھایا گیا اور یہ ان کے لیے اچھا تجربہ ثابت نہیں ہوا۔
نتالی پورٹ نے بتایا کہ انہیں نہ صرف کم عمری میں لوگوں کے نامناسب رویوں کو برداشت کرنے کا تجربہ ہوا، بلکہ انہیں عدم تحفظ کا احساس بھی ہوا۔