Dawn News Television

شائع 31 جنوری 2019 05:01pm

بیگم نوازش علی کی ویب سیریز کے ساتھ واپسی

پاکستانی اداکار علی سلیم نے 2005 میں بیگم نوازش علی کا کردار دنیا کے سامنے متعارف کروایا تھا اور اب وہ دوبارہ اس کردار کے لیے کم بیک کرنے جارہے ہیں۔

اداکار، ٹی وی میزبان علی سلیم نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی کہ وہ جلد ایک ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں جس میں وہ اپنا مقبول کردار بیگم نوازش علی کے روپ میں نظر آئیں گے جس میں وہ مشہور شخصیات کے انٹرویوز لیں گے۔

علی سلیم نے انکشاف کیا کہ کہ وہ اب تک 7 اقساط کی شوٹنگ مکمل کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’باجی‘ میں میرا کی موجودگی کے باوجود اہم کردار ’بیگم نوازش‘ کے نام

اداکار کا کہنا تھا کہ ’ہم نے میرا، ہمایوں سعید، مہوش حیات، سوہائے علی آبڑو، صدف کنول اور زاہد احمد کے ساتھ شو کی شوٹنگ کرلی ہے‘۔

اس ویب سیریز کی پروڈکشن پر کام جاری ہے، جبکہ میک اپ آرٹس نبیلا بھی اس شو سے منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی سلیم نے ’غلط رویے‘ پر پولیس سے معافی مانگ لی

علی سلیم نے بتایا کہ اس ویب سیریز کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں۔

اب تک اس ویب سیریز کی ریلیز تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم اس کی نشریات جلد متوقع ہیں۔

Read Comments