’سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کیلئے سیف کی شرط پوری کرنے کی کوشش کررہا ہوں‘
بولی وڈ نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے گزشتہ سال کسی فلم میں جلوہ گر ہونے سے قبل ہی نامور بھارتی شو کافی ود کرن میں ڈیبیو کیا تھا، جن کے انداز اور بہادری سے جواب دینے کو خوب سراہا گیا۔
اس ہی شو پر سارہ علی خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اداکار کارتک آرین کو پسند کرتی ہیں اور ان کے ساتھ ڈیٹ کرن جانے کی خواہش مند ہیں۔
مزید پڑھیں: رنبیر سے شادی اور کارتک سے دوستی کی خواہش مند ہوں، سارہ علی خان
اس شو پر سارہ علی خان کے ساتھ ان کے والد سیف علی خان بھی موجود تھے، جنہوں نے سارہ کے اس انکشاف کے بعد مزاحیہ انداز میں سوال کیا تھا کہ کیا کارتک کے پاس سارہ کو خوش رکھنے جتنے پیسے ہیں؟
اس شو کی قسط سامنے آنے کے بعد کارتک آرین اور سارہ علی خان سے متعدد انٹرویوز میں اس حوالے سے سوالات پوچھے گئے، جبکہ کارتک آرین سے یہ بھی سوال کیے گئے کہ کیا وہ سارہ کو پسند کرتے ہیں اور انہیں ڈیٹ پر لے جانے کے خواہش مند ہیں؟
تاہم اب اداکار نے خود اپنا جواب کافی ود کرن شو میں ہی دے دیا۔