☰
فلموں میں ہیروز کو رُلانے والے بولی وڈ ولن کی پراسرار ہلاکت
بولی وڈ کی متعدد معروف فلموں میں بڑے سے بڑے اسٹارز اور ہیروز کو رلانے والے ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
مہیش آنند گزشتہ 15 سال سے بے روزگار تھے تاہم اتنے عرصے بعد انہیں ایک فلم ’رنگیلا راجا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا تھا جو گزشتہ ماہ ہی ریلیز ہوئی تھی۔
57 سالہ مہیش آنند 1980 اور 1995 تک متعدد بولی وڈ فلموں میں چوٹی کے اداکاروں کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیے۔
مہیش آنند نے زیادہ تر فلموں میں منفی یعنی ولن کے کردار ادا کیے۔
طویل قامت اور چست جسامت کی وجہ سے وہ زیادہ تر فلموں میں ہیروز کو رلاتے نظر آتے تھے۔
مہیش آنند نے امیتابھ بچن، سنجے دت، گووندا، اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت دیگر ہیروز کی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔