ملکہ برطانیہ نے بیٹے کے بجائے پوتے کو بادشاہ نامزد کردیا
برطانوی ملکہ ایلزبتھ دوئم کو یوں تو بادشاہت کرتے ہوئے 67 سال بیت چکے ہیں اور وہ تب تک تخت پر براجمان رہیں گی جب تک وہ زندہ ہیں۔
ملکہ ایلزبتھ کے بعد برطانیہ کی تخت نشینی ان کے بیٹے 70 سالہ شہزادہ چارلس کے پاس آنی ہے۔
تاہم خبریں ہیں کہ ملکہ ایلزبتھ بیمار ہوچکی ہیں اور انہوں نے برطانیہ کے نئے بادشاہ کے طور پر اپنے بیٹے کے بجائے پوتے کو منتخب کرلیا۔
جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ ملکہ ایلزبتھ ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا ہوچکی ہیں اور وہ مزید زیادہ عرصے تک بطور خدمات سر انجام دینا نہیں چاہتیں۔
ملکہ برطانیہ نے اپنی بیماری کے باعث بادشاہت چھوڑنے اور برطانیہ کے نئے بادشاہ کا ممکنہ طور پر فیصلہ بھی کرلیا ہے اور انہوں نے تخت نشینی کے لیے بیٹے کے بجائے پوتے شہزادہ ولیم کو منتخب کرلیا۔
انٹرنیشنل بزنس ٹائم نے اپنی رپورٹ میں انکوائر میگزین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ ملکہ برطانیہ ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔