فون کال پر لوگ پہلا لفظ 'ہیلو' ہی کیوں کہتے ہیں؟
ہم میں سے بیشتر افراد جب فون کال سنتے ہیں تو سلام کی بجائے جو لفظ سب سے پہلے کہتے ہیں وہ ہے ہیلو۔
مانیں یا نہ مانیں مگر ہم میں سے بیشتر افراد جب فون کال سنتے ہیں تو سلام کی بجائے جو لفظ سب سے پہلے کہتے ہیں وہ ہے ہیلو۔
مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ دنیا بھر میں لوگ فون کال ریسیو کرنے پر اسی لفظ سے گفتگو کا آغاز کیوں کرتے ہیں؟
آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق انگلش زبان میں ہیلو لفظ کی آمد 1827 میں ہوئی تھی اور یہ خیرمقدمی لفظ نہیں تھا بلکہ لوگ اس سے دیگر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کراتے تھے۔