☰
گرم چائے پینا جان لیوا مرض کا باعث
چائے کے شائقین زیادہ تر افراد گرما گرم چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں کیوں کہ ان کے مطابق نیم گرم یا ٹھنڈی چائے میں وہ ذائقہ نہیں ہوتا جو گرم چائے میں ہوتا ہے۔
اگرچہ عالمی ادارہ صحت بھی گرما گرم چائے یا دیگر مشروب پینے سے روک چکا ہے اور ماضی میں ہونے والی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آچکی تھی کہ تیز گرم چائے صحت کے لیے نقصان کار ہوتی ہے۔
تاہم اب امریکی ماہرین کی جانب سے ایران میں کی جانے والی حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تیز گرم چائے جان لیوا مرض یعنی گلے یا غذائی نالی کی کینسر کا باعث بنتی ہے۔
انٹرنیشل جرنل آف کینسر (آئی جے سی) میں شائع ایک تحقیق کے مطابق 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد گرم چائے غذائی نالی یا گلے کی کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔