Dawn News Television

شائع 17 اپريل 2019 06:32pm

بھارتی نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

بھارتی نیوی نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ہیلی کاپٹر سمندر گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

خبر رساں ویب سائٹ اسپاٹنک کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوی کا کہنا تھا کہ چیتک ہیلی کاپٹر گزشتہ ہفتے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، فوجیوں سمیت 5 افراد ہلاک

بھارتی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تکنیتی خرابی ہوگئی تھی تاہم ہیلی کاپٹر میں موجود کرو نے پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے سمندر میں اتارا اور خود بھی اس سے باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں چیتک ہیلی کاپٹر ممبئی سے بنگلور جاتے ہوئے چنائی نیول بیس پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی ہیلی کاپٹر اسرائیلی میزائل سے تباہ ہوا؟

فرانس کا تیار کردہ چیتک ہیلی کاپٹر نیوی کے ہیلی کاپٹر کے بیڑے میں فرسودہ تصور کیا جاتا ہے۔

بھارتی نیوی تمام چیتک ہیلی کاپٹر کو کے بدلے میں 111 نیول یوٹیلیٹی ہیلیکاپٹرز خریدنا چاہتے ہے جس کے لیے ٹینڈر کا پراسس جاری ہے۔

بھارتی نیوی کے چیتک ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشنز کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

Read Comments