Dawn News Television

اپ ڈیٹ 06 مئ 2019 07:57pm

بھارت میں انتخابات کا پانچواں مرحلہ

بھارت میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17 ویں انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پولنگ ہوئی۔

ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک میں انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، جس میں 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد ووٹنگ کے لیے رجسٹرڈ تھے۔

پانچویں مرحلے میں بہار، مقبوضہ کشمیر، جھاڑکھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان، اترپردیش اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں پولنگ ہوئی۔

انتخابات کے اہم مرحلے میں سونیا گاندھی کے حلقے رائے بریلی، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کے حلقے لکھنو، امیتھی میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور سارن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجیو پرتاب کی نشست پر بھی ووٹنگ ہوئی۔

خیال رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے 17ویں عام انتخابات 7 مراحل میں ہورہے ہیں، جو 19 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ 23 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ان عام انتخابات میں بھارت میں مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Read Comments