Dawn News Television

شائع 06 جون 2021 08:41pm

پاکستانی فنکاروں کا بچپن

لوگ اکثر اپنے پسندیدہ فنکاروں کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں خاص طور پر ان کے اس دور کے بارے میں جب وہ مشہور نہیں تھے یا بچے تھے۔

یعنی ہم میں سے بیشتر اپنے پسندیدہ ستاروں کے بچپن کی تصاویر دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور یہاں ہم نے ایسی ہی پاکستانی اسٹارز کی بچپن کی ان دیکھی تصاویر کو جمع کیا ہے جو انہوں نے گزشتہ دنوںسوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر شیئر کیں۔

امید ہے آپ کو یہ تصاویر پسند آئیں گی۔

فہد مصطفیٰ

مدرز ڈے 2021 کے موقع پر فہد مصطفیٰ نے اپنے بچپن کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

احد رضا میر

احد رضا میر نے بھی مدرز ڈے کے موقع پر بچپن کی ایک تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

یمنیٰ زیدی

معروف اداکارہ نے بھی کچھ عرصے قبل اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

ماہرہ خان

ایسا لگتا ہے کہ بچپن سے ہی ماہرہ خان کو سجنے سنورنے کا شوق تھا۔

علی رحمان خان

علی رحمان خان کے بچپن کی ایک یادگار تصویر۔

عروہ حسین

عروہ حسین نے بھی اپنے بچپن کی ایک تصویر کو گزشتہ دنوں شیئر کیا۔

فیروز خان

کیا اس تصویر کو دیکھ کر آپ یقین کرسکتے ہیں کہ یہ فیروز خان ہیں۔

حسنین لہری

حسنین لہری اب بھی اپنے بچپن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔

عدیل حسین

ایسا لگتا ہے کہ بچپن میں عدیل حسین کو کیمرا کچھ زیادہ پسند نہیں تھا۔

سجل علی اور صبور علی

اداکارہ سجل علی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور ان کی بہن کے ہمراہ اس پیاری تصویر میں سجل علی کون ہیں وہ پہچاننا آپ کا کام ہے۔

مایا علی

مایا علی کا نام پاکستانی ڈرامے دیکھنے والوں کے لیے غیر معروف نہیں بلکہ 2015 سے تو وہ اپنے عروج پر ہیں، دیار دل، میرا نام یوسف ہے اور اب من مائل جیسے ڈراموں سے انہوں نے اپنی صلاحیت کو منوا لیا ہے اور اب فلمی دنیا کا بھی حصہ بن گئی ہیں۔

مہوش حیات

ماڈل و اداکارہ مہوش حیات کی ایک یادگار تصویر جسے انہوں نے کچھ عرصے قبل اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا تھا اور اس کو دیکھ کر انہیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہی ہے۔

عائزہ خان

عائزہ خان بچپن میں موجودہ دور کے مقابلے میں کتنی مختلف تھیں، یہ بات اس تصویر سے معلوم ہوجاتی ہے۔

صنم سعید

یہ تصویر صنم سعید نے اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی کہ وہ 1986 سے ہی کشف (زندگی گلزار ہے کا کردار) کی مشق کررہی ہیں۔

ہانیہ عامر

ہانیہ عامر کافی حد تک اب بھی اپنے بچپن جیسی ہی نظر آتی ہیں۔

Read Comments