☰
ترک صدر جرمن فٹ بالر کے ’شہ بالا‘ اور شادی کے گواہ بن گئے
ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکش نژاد جرمنی کے فٹ بالر مسعود اوزیل کی شادی میں ان کے ’شہ بالا‘ اور گواہ بن کر نئی مثال قائم کردی۔
ترکش نژاد جرمنی کے فٹ بالر 30 سالہ مسعود اوزیل نے سابق مس ترکی 26 سالہ مس ترکی امینہ گلسی سے 7 جون کو شادی کی۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق مسعود اوزیل اور امینہ گلسی کی شادی کی تقریبات استنبول کے قریب دریائے فاسفورس کے کنارے عالیشان ہوٹل میں ہوئی، جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ نے خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان دولہے کے نہ صرف’شہ بالا‘ (بیسٹ مین) بنے بلکہ وہ ان کے نکاح کے لیے گواہ بھی بنے۔