☰
2019 میں نیشنل جیوگرافک کی 11 بہترین تصاویر
2019 میں نیشنل جیوگرافک کی 11 بہترین تصاویر
نیشنل جیوگرافک نے 2019 کی بہترین نیچر تصاویر کا اعلان کردیا ہے۔
نیچر فوٹوگرافر آف دی ائیر مقابلے کے فاتحین میں سرفہرست رہنے والے کی تصویر دنیا کے ایسے مقام کی جھلک پیش کرتی ہے جہاں لوگ بہت کم جاتے ہیں۔
گرین لینڈک ونٹر نامی یہ فوٹو فوٹوگرافر ویمین چو نے کھینچی جس میں برف سے ڈھکی گلیوں اور رنگا رنگ گھروں والا گرین لینڈ کا ایک قصہ Upernavik دکھایا گیا ہے۔
اس تصویر نے مقابلے میں جمع کرائے جانے والی ہزاروں تصاویر کو شکست دے کر پہلا انعام اپنے نام کیا۔
گرین لینڈ وہ ملک ہے جہاں عمارتوں کی رنگت درحقیقت کلر کوڈڈ ہوتی ہیں جیسے دکانیں سرخ رنگ کی، پولیس اسٹیشن سیاہ رنگ کے، ہسپتال زرد رنگ کے اور نیلا کارخانوں کا رنگ ہوتا ہے۔
یہاں آپ سرفہرست دس تصاویر کو دیکھ سکیں گے۔
مجموعی طور پر مقامات کی کیٹیگری میں پہلا انعام جیتنے والی تصویر: گرین لینڈک ونٹر