Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 جون 2019 02:00pm

عوام کا 'جماہیاں' لیتے سرفراز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ 2019 کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم کو اپنے روایتی حریف سے شکست ہوئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر پوری ٹیم خصوصاً کپتان سرفراز احمد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز کے میچ کے دوران سرفراز احمد کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے پر تنقیدکا سامنا کرنا پڑا، جبکہ میچ کے دوران وہ کئی مرتبہ جماہی لیتے بھی نظر آئے، جس دوران کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 89رنز سے شکست

سرفراز احمد کے خلاف ٹوئٹر پر #سرفرازکوگھر_بھیجو ٹرینڈ کا بھی آغاز کردیا گیا، جبکہ ان کی جماہی لیتی تصویر پر بھی طرح طرح کی میمز سامنے آئیں۔

انہوں نے سرفراز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ باقی کی خواب اپنے گھر میں دیکھیں کیوں کہ انہیں ورلڈ کپ سے نکال دینا چاہیے۔

جبکہ انہوں نے سرفراز کی جماہی لیتی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ یہ پاکستانی ٹیم کے کپتان ہیں۔

انہوں نے سرفراز کی کپتانی کا عمران خان کی کپتانی سے بھی کردیا۔

ایک صارف نے سرفراز کی جماہی لیتی تصویر کو نئی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی میم سے جوڑ دیا۔

ان کے مطابق سرفراز کا جو حال ہے وہ پیر کے روز دفاتر میں لوگوں کا حال ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خراب فیلڈنگ، بری کپتانی کے ساتھ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کا خواب کیسے دیکھ سکتی ہے۔

دوسری جانب ورلڈکپ 2019 کے دوران اپنے ابتدائی 5 میچوں میں صرف ایک فتح حاصل کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُر امید ہیں۔

ایک انٹرویو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد بہت تکلیف ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شکست کے بعد اکثر ٹیموں کا حوصلہ پست ہوتا ہے لیکن ہم اپنے آپ کو دوبارہ اٹھائیں گے اور ایونٹ میں واپسی کی کوشش کریں گے۔

Read Comments