Dawn News Television

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2019 04:30pm

امریکا کی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد چیف جسٹس مقرر

امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ایک فلسطینی نژاد امریکی کو ملکی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عبدالماجد عبدالہادی نے نیوجرسی کے شہر پیٹرسن کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا۔

عبدالہادی کا تعلق فلسطین کے شہر رام اللہ کے مشرقی علاقے دیر دبوان سے ہے جو مغربی کنارے کے علاقے میں واقع ہے۔

چیف جسٹس مقرر ہونے سے قبل عبدالہادی کئی سالوں تک پبلک پراسیکوٹر رہے جبکہ 5 برس تک سٹی جج بھی رہ چکے ہیں۔

عبدالہادی کے چیف جسٹس مقرر ہونے پر پیٹرسن کے میئر آندرے سیوگ نے اپنے فیس بک پیج پر عبدالہادی کے تقرر پر خوشی کا اظہار کیا۔

آندرے سیوگ نے اپنی پوسٹ میں فخریہ انداز میں کہا کہ 'عبدالہادی پہلے فلسطینی نژاد امریکی ہیں جن کا امریکا میں چیف جسٹس کے طور پر تقرر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک تاریخی دن ہے۔'

Read Comments