☰
’ہیر مان جا‘ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات سے بڑھ کر رومانوی اور مصالحہ فلم
آنے والی پاکستانی رومانٹک ایکشن کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ کا ٹیزر تو پہلے ہی شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب گیا تھا لیکن اب فلم کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔
فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ رومانٹک ایکشن کامیڈی فلم نہ صرف مصالحہ فلم ہے بلکہ فلم میں بیک وقت کئی اہم مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
اگرچہ ٹریلر سے فلم کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ ہیر (حریم فاروق) کے والدین ان کی شادی اپنی مرضی سے کروانا چاہتے ہیں اور وہ اس کے خلاف ہوتی ہے۔
ٹریلر میں جہاں حریم فاروق کی شادی کی تیاریاں دکھائی گئی ہیں، وہیں انہیں گھر سے بھاگتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے اور پھر اس کی اور فلم کے مرکزی کردار کبیر (علی رحمٰن) کی زندگی میں ایک سے بڑھ کر ایک ٹوئسٹ آتے ہیں۔