☰
ٹائٹینک میں ہیرو کی موت پر لیونارڈو ڈی کیپریو کا پہلی بار ردعمل
اگر آپ فلم ہولی وڈ فلم ٹائٹینک دیکھی ہو تو اس کا اختتام ضرور یاد ہوگا جس میں ہیروئین ایک لکڑی کے تختے پر چڑھ کر بچ جاتی ہے جبکہ ہیرو اسی تختے کو پکڑے ہوئے اپنی محبوبا کی آنکھوں میں دیکھتے دیکھتے سمندر کے ٹھنڈے پانی کی شدت سے مر جاتا ہے۔
1997 میں ریلیز ہونے والی فلم کو اب 22 سال مکمل ہورہے ہیں مگر اب بھی مداحوں کی جانب سے اکثر یہ سوال سامنے آتا ہے کہ جب روز (ہیروئین) کو بچایا جاسکتا تھا تو جیک (ہیرو) کو اس تختے پر جگہ دیکر زندہ کیوں نہیں رکھا گیا؟
عرصے سے مداح اس فلم سے جڑے افراد سے یہ سوال کررہے ہیں اور اب پہلی بار جیک کا کردار ادا کرنے والے لیونارڈو ڈی کیپریو نے اس بارے میں بات کی ہے۔