10سیلفیز میں رنویر سنگھ کا پورا کیریئر سامنے آگیا
بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ ہندی سینما کے وہ اسٹار مانے جاتے ہیں جو اپنی ہر ریلیز ہوتی فلم کے ساتھ کیریئر میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
رنویر صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے بھی کافی فعال ہیں۔
اداکار اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلموں کے اعلانات، ٹریلرز اور ٹیزر شیئر کرنے کے ساتھ مزاحیہ پوسٹ کرتے رہتے ہیں جو مداحوں میں کافی مقبول رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایسا فیشن؟ رنویر سنگھ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے
ویسے تو رنویر سنگھ اس وقت اپنی اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم '83' کی برطانیہ میں شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر نہایت مزاحیہ سیلفیز شیئر کی اور مداحوں کو ان میں سے سب سے بہترین سیلفی شیئر کرنے کا سوال بھی کیا۔
اداکار نے اپنی جانب سے فلموں میں ادا کیے کرداروں کی سیلفی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور پوچھا کہ ان تمام کرداروں میں سب سے اچھی سیلفی کون لیتا ہے؟