Dawn News Television

شائع 24 جولائ 2019 01:09am

عمران خان کا دورہ امریکا

وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

عمران خان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر تین روزہ دورے پر امریکا پہنچے تھے۔

وزیراعظم کے ہمراہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی امور زلفی بخاری, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) بھی امریکا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

عمران خان نے امریکی صدر سے ملاقات کے بعد امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کا دورہ کیا اور وہاں امریکی تھنک ٹینک سے خطے اور علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس دورے کے پیشِ نظر پہلے ہی واشنگٹن میں موجود تھے۔

عمران خان نے امریکی ٹی وی چینل ’فوکس نیوز‘ کو بھی انٹرویو دیا اور کہا کہ 'امریکا شکیل آفریدی کی بات کرتا ہے تو امریکا سے ڈاکٹر شکیل آفریدی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے تبادلے پر بات چیت ہوسکتی ہے

Read Comments