☰
4 ہزار کلو میٹر کی دوڑ میں 200 مردوں کو شکست دینے والی خاتون
جرمنی کی 24 سالہ کینسر ریسرچر فیونا کولبنگر نے 4 ہزار کلو میٹر کی سائیکل ریس میں 200 مردوں اور مجموعی طور پر 264 افراد کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
فیونا کولبنگر یورپ میں ہونے والی ’ٹرانس کانٹی نینٹل سائیکل ریس‘ جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
ٹرانس کانٹی نینٹل سائیکل ریس کے مطابق فیونا کولبنگر نے 10 دن تک جاری رہنے والی سائیکل ریس میں سب سے پیچھے چھوڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ ریس یورپی ملک بلغاریہ سے شروع ہوئی تھی جو فرانس پر آکر ختم ہوئی اور یہ ریس مجموعی طور پر 10 دن تک جاری رہی۔یہ ریس بلغاریہ سے شروع ہوکر دیگر8 یورپی ممالک سے ہوتی ہوئی فرانس پر آ کر اختتام پذیر ہوئی۔