☰
’سنو چندا‘ کی تیسری بار واپسی؟
فرحان سعید اور اقراء عزیز کی کامیاب رومانٹک سیریز کے پہلے دونوں سیزن نے مداحوں کو بہت خوش کیا اور مداح چاہتے ہیں کہ اس سیریز کا تیسرا سیزن بھی بنے۔
اور اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اس رومانٹک کامیڈی سیریز کا تیسرا سیزن بھی بنے گا۔
تاہم شائقین کو اپنی پسندیدہ سیریز کا تیسرا سیزن دیکھنے کے لیے مزید کم سے کم 2 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔
بی بی سی ایشین کے صحافی ہارون راشد نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ ’سنو چندا‘ کی پروڈیوسر مومنہ درید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رومانٹک کامیڈی سیریز کا تیسرا سیزن بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اگرچہ مومنہ درید نے سیریز کا تیسرا سیزن بنانے کی تصدیق کی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ تیسرا سیزن 2 سال بعد 2021 میں بنایا جائے گا۔
ان کے مطابق ڈرامہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ’سنو چندا‘ کا تیسرا سیزن برطانیہ میں شوٹ کیا جائے گا۔