☰
کشمیر پر بات نہ کرنے کا طعنہ دینے والے مداح کو ماہرہ کا کرارا جواب
بھارت کی جانب سے رواں ماہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد دنیا بھر سے بھارتی اقدام کی مذمت کی جا رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر جہاں پاکستانی حکومت و سیاستدان بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کشمیری عوام کا ساتھ دے رہے ہیں۔
وہیں شوبز شخصیات بھی کشمیری عوام کی خود مختاری اور انہیں آزادی دینے کی بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
تاہم بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستانی شوبز کی معروف شخصیات کشمیر کے معاملے پر کھل کر بات نہیں کر رہیں اور ایسے ہی خیالات رکھنے والے ایک شخص نے اداکارہ ماہرہ خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
حبیب یوسف زئی نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئیٹ میں ماہرہ خان کو مینشن کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے کئی دن گزر جانے کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی حالت پر کوئی بیان نہیں دیا۔