Dawn News Television

اپ ڈیٹ 21 اگست 2019 11:27am

پاکستانی ماڈل کا دوران حمل 'خوبصورت انداز'

پاکستان کی نامور ماڈل آمنہ بابر نے رواں سال فروری میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ حاملہ ہونے کی خبر کا بھی اعلان کردیا۔

ماڈل و اداکارہ نے اپنے بے بی بمپ (baby bump) کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر جاری کیں لیکن اس دوران ان کا دلچسپ اور منفرد انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

26 سالہ ماڈل یقیناً ان تمام خواتین کے لیے مثال بننے کی کوشش کررہی ہیں جو دوران حمل اپنی ڈریسنگ کے حوالے سے پریشان رہتی ہیں۔

ماڈل نے اس دوران سادہ کپڑوں کو بھی شاندار انداز میں زیب تن کیا۔

جبکہ بڑے ایونٹس میں پہننے کے لیے بھاری ملبوسات میں بھی وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں آمنہ بابر نے زاہد نون سے شادی کی تھی، ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جبکہ ان کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔

آمنہ بابر نے اپنے نکاح کی تقریب میں نہایت سادہ لباس کا انتخاب کیا تھا جبکہ خوبصورت جیولری پہنی تھی۔

جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو خفیہ رکھتے ہوئے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو نہیں کیا تھا۔

Read Comments