Dawn News Television

شائع 30 ستمبر 2019 03:38pm

فیشن ویک کے آخری روز نامور ستارے ریمپ پر جلوہ گر

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل (پی ایف ڈی سی) کے پیرس لوریل برائیڈل فیشن ویک کے تیسرے اور آخری روز خوبصورت رنگوں سے مزین عروسی جوڑے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

اس روز ماڈلز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے نامور اسٹارز بھی ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔

تیسرے روز پاکستان کے نامور ڈیزائنرز نے ریمپ پر اپنی کلیکشنز پیش کیں جن میں حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)، فہد حسین، عمر فاروق، نکی نینا، نورین نیلم، ایف اے ایس اور محسن نوید رانجھا شامل ہیں۔

محسن نوید رانجھا

ڈیزائنر نے عروسی جوڑوں کے لیے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا

مایا علی اور شہریار منور نے ایک ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے

ایف اے ایس

کبریٰ خان بھی ریمپ پر نظر آئیں

عائزہ خان اور عمران عباس بھی اپنے اسٹائل سے متاثر کرنے میں کامیاب رہے

نورین نیلم

نورین نیلم نے اپنی کلیکشن میں ساڑیاں بھی شامل کیں

ان کے ملبوسات گہرے رنگوں کے ساتھ تیار کیے گئے

نکی نینا

نکی نینا نے اپنے جوڑوں پر بھاری کام پیش کیا

اداکارہ حرا مانی نہایت خوبصورت عروسی جوڑے میں نظر آئیں

فہد حسین

حریم فاروق نے فہد حسین کے لیے ریمپ پر واک کی

ڈیزائنر نے نہایت منفرد انداز کے جوڑے پیش کیے

ریپبلک بائے عمر فاروق

مردوں کے ملبوسات میں بھی نئے ڈیزائنز سامنے آئے

ڈیزائنر کے اس انداز کو پسند بھی کیا گیا

ایچ ایس وائے

ایچ ایس وائے نے ہمشیہ کی طرح اپنے ملبوسات کے لیے خوب تعریفیں بٹوریں

ان کے ملبوسات تمام ماڈلز پر نہایت خوبصورت نظر آئے

Read Comments