Dawn News Television

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2019 01:24pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا پہلا پرومو جاری

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کا پہلا پرومو سامنے آگیا جس میں گلوکاروں نے موسیقی کی تاریخ پر بات کی۔

پرومو میں موجود ہر گلوکار نے بتایا کہ موسیقی ان کے لیے کتنی اہم ہے اور وہ اس سیزن میں کیوں پرفارم کررہے ہیں۔

گزشتہ کئی سالوں سے کوک اسٹوڈیو شائقین کے لیے پاکستانی نغموں کے ایسے انداز سامنے لارہا ہے جنہیں مداحوں کی بےحد داد موصول ہوتی آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹرنگز بینڈ کوک اسٹوڈیو سے علیحدہ

تاہم اس بار کے سیزن کا پرومو کافی مختلف انداز میں تیار کیا گیا ہے۔

سیزن 12 میں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، حدیقہ کیانی، ابرارالحق، عائمہ بیگ، شجاع حیدر، علی سیٹھی، فرید آیاز، فریحہ پرویز‎، کاشف دن، نمرا رفیق، قرۃالعین بلوچ، ریچل ویکاجی، ساحر علی بگا، صنم ماروی، شہاب حسین، عمیر جسوال، زیب بنگش، ذوئی ویکاجی جیسے گلوکار پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کو وائٹل سائنز کے ممبر روہیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم دیکھیں گے‘ کے ساتھ کوک اسٹوڈیو 11 کا آغاز

خیال رہے کہ اسٹرنگز 2014 میں کوک اسٹوڈیو کا حصہ بنے اور سیزن 7 سے سیزن 10 تک اس شو کو سنبھالا، ان سے قبل روحیل حیات ہی اس شو کی پروڈکشن کررہے تھے، جنہون نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی اختیار کی۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کی پروڈکشن زوہیب قاضی اور علی حمزہ نے کی تھی، تاہم اس سیزن کو ملا جلا ردعمل ملا، البتہ اب مداح روہیل حیات کی واپسی پر بےحد خوش ہیں۔

Read Comments