Dawn News Television

اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2019 11:30am

اقرا اور یاسر کی ایک اور تصویر تنقید کی زد میں

پاکستان کے دو نامور اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز نے رواں سال کے آغاز میں ایک دوسرے سے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

ان دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں، جبکہ منگنی سے قبل بھی یہ دونوں ایک ساتھ خود اپنی سیلفیز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہے۔

اس وقت یہ دونوں اداکار چھٹیاں منانے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہر میامی میں موجود ہیں جہاں سے متعدد تصاویر شیئر کررہے ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بھی بن رہی ہیں۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگیتر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اقرا کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

جہاں اس تصویر کو اداکار کے مداحوں نے پسند کیا، وہیں ان کے اس انداز پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

تصویر پر ایسے بہت سے کمنٹس سامنے آئے جس میں صارفین نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ اس انداز کو نامناسب ٹھہرایا۔

ایک صارف نے ان دونوں کی جوڑی کو چھچورا کہا۔

جبکہ انہوں نے دونوں کو شادی کرلینے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے اداکار کے اس پوز کا مذاق اڑایا۔

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ جب میں 5 سال کی تھی تو میرے والد مجھے اس ہی طرح گود میں اٹھاتے تھے۔

ان کے مطابق یہ یاسر کی مداح تھیں تاہم اس تصویر کے بعد انہیں ان فالو کررہی ہیں۔

البتہ انہوں نے دوسروں کو یاسر اور اقرا کے ذاتی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز تیزی سے ابھرنے والی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے 2014 میں ٹیلیویڑن ڈیبیو کیا تھا اور پھر ان کا سفر آگے بڑھتا چلا گیا جس کے دوران وہ مختلف ہٹ ڈراموں جیسے 'خاموشی'، 'قربان'، 'سنو چندا' اور 'رانجھا رانجھا کردی' شامل ہیں۔

دوسری جانب یاسر حسین اداکاری، اسکرین رائٹنگ، پلے رائٹنگ اور میزبان کے طور پر خود کو منوا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ یاسر حسین نے اقرا عزیز کو رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران سب کے سامنے انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی تھی۔

Read Comments