☰
بچوں کے پسندیدہ کارٹون 'ٹام اینڈ جیری' پر بھی فلم بنے گی
ایسا کون ہوگا جس نے اپنے بچپن میں 'ٹام اینڈ جیری' کارٹون نہ دیکھا ہو؟ یہ صرف بچوں کا ہی نہیں بلکہ بڑوں کا بھی پسندیدہ کارٹون ہے۔
جہاں ڈزنی کمپنی اپنی کامیاب کارٹونز کے لائیو ریمیکس بنا رہی ہے، وہیں اب ٹام اینڈ جیری کارٹون کی بھی لائیو ایکشن فلم بننے جارہی ہے۔
ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق ٹام اینڈ جیری فلم سال 2020 میں ریلیز کے لیے پیش کردی جائے گی۔
اس فلم کی ہدایات ٹم اسٹوری دیں گے جبکہ کاسٹ میں کلؤئے گریس مورٹز، مائیکل پینا، کین جیونگ، روب ڈیلانے، جورڈن بولگر اور پلاوی شردا شامل ہیں، جو کرداروں کو اپنی آواز دیں گے۔