Live JUI Azadi March

فضل الرحمٰن کا اس وقت بیٹ پکڑ کر میدان میں آنا مناسب نہیں، فردوس عاشق

پچ سازگار نہیں ہے، مولانا کے آؤٹ ہونے کا خطرہ زیادہ ہے، ایسا نہ ہو کہ وہ سیاست کے میدان سے بھی آؤٹ ہوجائیں،معاون خصوصی

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا اس وقت بیٹ پکڑ کر میدان میں آنا مناسب نہیں کیونکہ پچ بھی سازگار نہیں ہے اور مولانا کے آؤٹ ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔

اسلام آباد میں عدالت عالیہ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ (مولانا فضل الرحمٰن) ریٹائرڈ ہرٹ نہیں ہوں گے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں، امید ہے کہ وہ سیاست کے گراؤنڈ میں رہیں گے، تاہم ایسا نہ ہو کہ وہ سیاست کے میدان سے ہی آؤٹ ہو جائیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن جو ہر وقت وزیراعظم کو ہدیہ بھیجتے ہیں، اس سے پیچھے ہٹ جائیں۔