Live JUI Azadi March
حکومتی کمیٹی میں وزیراعظم کو جے یو آئی کے مطالبات بتانے کی ہمت نہیں، خواجہ آصف
پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم کو آزادی مارچ کے مطالبات میں نے بتائے، رہنما مسلم لیگ(ن)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے بتایا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے اندر وزیراعظم کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اصل مطالبات بیان کرنے کی ہمت نہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم کو آزادی مارچ کے مطالبات میں نے بتائے۔
جس پر حکومتی نشستوں کے احتجاج کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ میں نہیں جانتا یہ سچ ہے یا جھوٹ یہ پرویز الٰہی نے کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی والے کہتے ہیں کہ ہم اصل بات بتاتے ہیں تو وزیراعظم ناراض ہوجاتے ہیں۔