☰
کرتارپور راہداری کھولنے پر بھارتی اداکارہ عمران خان کی مشکور
وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ 9 نومبر کو سکھ برادری کے مذہبی پیشوا باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کرکے تاریخ رقم کی تھی۔
اگرچہ کرتارپور راہداری تقریب میں سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ، سابق کرکٹر نوجوت سدھو اور اداکار سنی دیول سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی اور انہوں نے بھی پاکستانی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔
تاہم اب ایک اور بھارتی اداکارہ نے کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بھارتی اداکارہ پونم کور نے کرتارپور راہداری کھولے جانے پر وزیر اعظم عمران کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس راستے سے سکھ برادری کے لوگ اپنے روحانی پیشوا کی زیارت کرنے آئیں گے۔