☰
10 طرح کی ہیلز جن کے بارے میں صرف خواتین ہی جانتی ہیں
خواتین اپنے فیشن کے معاملے میں کافی سنجیدہ ہوتی ہیں، میک اپ، کپڑوں اور جوتوں سے لے کر ہر چیز انہیں نئے انداز اور اپنی پسند کی چاہیے ہوتی ہے۔
اگر بات صرف سینڈلز کی ہیلز کی جائے تو خواتین کے لیے تو ان کے الگ الگ نام ہوتے ہیں لیکن مردوں کے لیے یہ تمام ہیلز بس اونچی ایڑھی کے جوتے ہوتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ہیلز جو خواتین پہنتی ہیں، ان کی کئی اقسام بازار میں موجود ہیں، یہ اونچی ہیلز تقریباً 26 اقسام کی تو ہوتی ہی ہیں۔
یہاں ان تمام اقسام کو نہیں تاہم چند ایسی خاص ہیلز کا تعارف دیا جارہا ہے جو بازار میں عام طور پر مل جاتی ہیں اور جن کا خواتین کافی زیادہ استعمال بھی کرتی ہیں۔