Dawn News Television

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2019 07:03pm

2019 میں دنیا بھر کے لوگ گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟

سرچ انجن گوگل نے ہر سال کی طرح رواں برس بھی سال کے اختتام پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں، شخصیات، گانوں، فلموں اور چیزوں‘ کی فہرست جاری کردی۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پاکستان میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات، فلموں و ڈراموں سمیت سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2019 میں پاکستان میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا جاتا رہا؟

گوگل سے قبل یوٹیوب نے بھی دنیا بھر میں اور پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز، فلموں اور گانوں کی فہرست جاری کی تھی۔

گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیز یا خبر پاکستان اور جنوبی افریقہ کا رواں برس ہونے والے ورلڈ کرکٹ کپ کا میچ تھا۔

اسی طرح پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور رہیں۔

مزید پڑھیں: 2019 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں اور ڈرامے

پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ رہی۔

گوگل نے عالمی سطح پر دنیا بھر میں سرچ کی جانے والی چیزوں، خبروں، شخصیات، اداکاروں، ایتھلیٹس، فلموں، گانوں، پاسنگ اور ٹی وی شوز کی فہرست جاری کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں سال 2019 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیز عالمی کرکٹ کپ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا کرکٹ میچ ہے۔

اسی طرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ شخصیات اور ایتھلیٹ میں امریکی فٹ بالر انتونیو براؤن رہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2019 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ رہی۔

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیز

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیز میں عالمی کرکٹ کپ کے دوران بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا میچ رہا۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکار کیمرون بوئسے اپنے رومانس کی وجہ سے سب سے زیادہ تلاش کیے گئے، تیسرے نمبر پر برازیل میں ہونے والی امریکی فٹ بال چیمپیئن شپ ’کوپا امریکا‘ رہی۔

—فوٹو: اے این آئی

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبر

عالمی سطح پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبر رازیل میں ہونے والی امریکی فٹ بال چیمپیئن شپ ’کوپا امریکا‘ ہی رہی، دوسرے نمبر پر سرچ کی جانے والی خبر فرانس کے تاریخی چرچ میں لگنے والی آگ اور تیسرے نمبر پر عالمی کرکٹ کپ کی خبر رہی۔

—فوٹو: ٹوئٹر

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

دنیا بھر میں سال 2019 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخص امریکی فٹ بالر اینتونیو براؤن رہے، دوسرے نمبر پر برازیلین فٹ بالر نیمار اور تیسرے نمبر پر امریکی انٹرنیٹ اسٹار جیمز چارلس رہے۔

—فوٹو: اے ایف پی

سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا اداکار

سال 2019 میں اگرچہ جوکر اور اوینجرز اینڈ گیم جیسی فلموں کے چرچے رہے، تاہم سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اداکار کا اعزاز امریکی اداکار و گلوکار جوسی سمولیٹ کو حاصل ہوا، دوسرے نمبر پر اداکار کیون ہارٹ اور تیسرے نمبر پر جیکوئن فیونکس رہے۔

—فوٹو: اے پی

سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ایتھلیٹ

امریکی فٹ بالر اینتونیو براؤن کو جہاں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت کا اعزاز حاصل ہوا، وہیں وہ رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹ بھی رہے، دوسرے نمبر پر نیمار رہے جب کہ تیسرے نمبر پر برائس ہارپر رہے۔

—فوٹو: اے ایف پی

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم

اوینجرز اینڈ گیم کو جہاں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہیں اسے عالمی سطح پر بھی سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا رہا، دوسرے نمبر پر ’جوکر‘ اور تیسرے نمبر پر ’کیپٹن مارول‘ فلم رہی۔

۔

سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا

موسیقی کی دنیا میں کئی ریکارڈ بنانے والے گانے بھی اس بار ’اولڈ ٹاؤن روڈ‘ کو شکست نہ دے سکے اور یہ گانا سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار پایا، دوسرے نمبر پر سوین رنگز اور تیسرے نمبر پر شالو رہا۔

۔

سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ڈرامہ

شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامہ ’گیم آف تھرونز‘ کا جہاں رواں برس اختتام ہوا وہیں یہ ڈرامہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا جانے والا سب سے مقبول ڈرامہ رہا، دوسرے نمبر پر اسٹرینجرز تھنگز اور تیسرے نمبر پر چرنوبل رہا۔

Read Comments