Dawn News Television

شائع 22 دسمبر 2019 01:32pm

عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شہرت یافتہ معروف گلوکار عاطف اسلم کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

’دل دیا گلاں‘ گلوکار نے 2013 میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا ’احد‘ ہوا تھا جو اس وقت 5 سال کا ہو چکا ہے۔

عاطف اسلم نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کیا اور مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

عاطف اسلم نے بتایا کہ ان کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جب کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

عاطف اسلم کے مطابق ماں اور بیٹے کی صحت ٹھیک ہے اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

گلوکار نے ننھے مہمان کا نام نہیں بتایا، تاہم انہوں نے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو کہا کہ وہ ’ماشاء اللہ‘ کہنا نہ بھولیں۔

Read Comments