Dawn News Television

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2019 07:17am

ٹک ٹاک کو 'وقت کا ضیاع' کہنا فہد مصطفیٰ کو مہنگا پڑ گیا

پاکستان کے نامور اداکار اور 'جیتو پاکستان' نامی گیم شو کی میزبانی کرنے والے فہد مصطفیٰ نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بہتر کرسکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ 'میں تمام والدین سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو اس بیکار ایپ ٹک ٹاک سے دور رکھیں کیوں کہ یہ ان کے لیے ٹھیک نہیں، پوری قوم وقت ضائع کررہی ہے'۔

تاہم اس ٹوئٹ کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کے گیم شو جیتو پاکستان کا بھی مذاق اڑایا گیا۔

انہوں نے فہد مصطفیٰ کے شو کا مذاق اڑاتے ہوئے سوال کیا کہ 'جیتو پاکستان میں تو کمپیوٹر کورس سکھاتے ہیں نا؟'

انہوں نے سوال کیا کہ 'اور بوڑھے لوگوں سے کہنا کہ ناچ کر دکھاؤ اور بائیک لے جاؤ وہ کیا ہے؟'

ان کا اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بھی لوگوں کو کسی عقلمندی پر انعام دیا کریں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ 'کیا جیتو پاکستان دکھادیں بچوں کو؟'

انہوں نے اداکار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شو پر تو کوانٹم فزکس کی کلاسز ہوتی ہیں۔

ان کے مطابق یہ فہد مصطفیٰ کی اس ٹوئٹ پر 'لے لے لے لے' کہنا چاہ رہی ہیں۔

انہوں نے سوال کیا 'لوگ ٹک ٹاک پر بھی ڈانس کرتے ہیں اور جیتو پاکستان میں آکر بھی وہ کرتے ہیں تو فرق کیا ہے؟'

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک سوشل ویڈیو ایپ ہے جس میں صارفین مقبول میوزک ویڈیوز کے بولوں پر خود کو ریکارڈ کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔

یہ ایپ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے جبکہ نوجوان میں بڑھتی مقبولیت خطرناک بھی ثابت ہورہی ہے۔

Read Comments