Dawn News Television

اپ ڈیٹ 08 فروری 2020 04:54pm

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں شوبز ستاروں کے جلوے

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) کی پہلی تقریب گزشتہ شب (7 فروری) کو دبئی میں منعقد ہوئی جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں نظر آئی اور ہر کسی کو اپنے پسندیدہ ستارے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بناتے دیکھا گیا۔

ایوارڈ شو کے دوران سب سے زیادہ توجہ وہاں موجود ستاروں کے انداز پر رہی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اداکاروں اور اداکاراؤں کی تصاویر وائرل ہوئیں۔

جہاں کسی کے اسٹائل کو پسند کیا گیا وہیں کسی کے انداز کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

آپ کو ان سب ستاروں میں سب سے زیادہ پسند کس کا انداز آیا؟

Read Comments