Dawn News Television

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2020 08:19pm

’اے عورت‘ تم بے مثل ہو‘ علی ظفر کا خواتین کو ویڈیو کے ذریعے خراج تحسین

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے چند دن قبل ہی مداحوں کی جانب سے ڈانس اسٹیپس کی ویڈیو بھجوائے جانے کی مدد سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے گانے کی ویڈیو ’میلہ لوٹ لیا‘ جاری کی تھی۔

علی ظفر کی اس ویڈیو کو پی ایس ایل کے آفیشل ترانے سے زیادہ سراہا گیا تھا اور اب انہوں نے دوسرے گلوکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نظم کی ویڈیو جاری کردی۔

مختصر ویڈیو میں علی ظفر کو موسیقی کی دھن پر نظم پڑھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

علی ظفر نے ’عورت‘ کے نام سے جاری کی گئی نظم کو خود ہی لکھا، جس میں انہوں نے عورت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مرد اور دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

علی ظفر کی نظم ’اے عورت، تم بے مثل ہو‘ کو کافی سراہا گیا اور چند ہی گھنٹوں میں اسے ہزاروں افراد نے دیکھا۔

ویڈیو میں علی ظفر کو ایک کمرے میں نظم پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم ویڈیو میں کسی خاتون کو نہیں دکھایا گیا، انہوں نے ویڈیو کو جاری کرنے کی ٹوئٹ کی، جس پر کئی افراد نے ان کی تعریف بھی کی۔

Read Comments

دنیا کی حکمران عورتیں

دنیا کے 250 کے قریب ممالک، ریاستوں اور خود مختار جزائر میں اس وقت بمشکل 32 خواتین حکومتی و ریاستی سربراہ ہیں۔