Live Covid 2019
کورونا وائرس کے معاملے پر اپوزیشن کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
مسلم لیگ (ن) نے کورونا وائرس کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروادی۔
ملک کی بڑی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے کورونا وائرس کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروادی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ معاملے پر ایوان زیریں کا اجلاس بلایا جائے۔
ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر کورونا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا پر بحث کرائی جائے۔
اپوزیشن جماعت کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں ہنگامی بنیادوں پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔