Dawn News Television

شائع 19 مارچ 2020 11:12pm

امریکا میں کورونا کے 10 ہزار سے زائد کیسز، 154 افراد ہلاک

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 755 ہوگئی جبکہ وبا سے اب تک 154 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بات غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' نے جان ہوپکِنز یونیورسٹی کے کورونا ٹریکر کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا۔

وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پہلے پانچ ممالک میں چین، اٹلی، ایران، اسپین اور جرمنی شامل ہیں۔

Read Comments